گالے : کپتان جوروٹ (228) کی شاندار سنچری سے انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ میچ کے تیسرے دن سنیچر کے روز پہلی اننگز میں 421 رن بنائے اور 286 رن کی بڑی برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ نے چار وکٹ پر 320 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور روٹ نے 168 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے ٹسٹ کیریر کی چوتھی ڈبل سنچری مکمل کی۔ روٹ نے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لئے 68 رن کی ساجھیداری کی ۔ روٹ کا وکٹ دلروان پریرا نے لست ایمبولدینا کے ہاتھوں کیچ کراکر لیا۔ روٹ نے 321 گیندوں میں 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 228 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ بٹلر نے 57 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی اننگز میں ، روٹ ، ڈینیل لارنس ، جانی بیئرسٹو اور بٹلر نے شاندار اننگز کھیلی اور ان کے علاوہ کسی نے بھی بڑی اننگز نہیں کھیلی۔سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے 109 رنز دے کر چار ، امبولدینیا نے 176 رن دے کر تین وکٹیں اور اسیتا فرنینڈو نے 44 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں ، سری لنکا نے اب تک بغیر کوئی وکٹ کھائے 87 رنز بنائے ہیں۔ کوشل پریرا 92 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 اور لاہرو تھیریمانے 97 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 34 رن بناکر کریز پر موجود ہیں