ممبئی: خام تیل اور امریکی ڈالر میں تیزی سے انٹر-بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ 24 پیسے کمزور ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 74.55 روپیے کا ملا۔ انڈین کرنسی پیر کو 43 پیسے مضبوط ہو کر 74.31 روپیے فی ڈالر پر تھی۔ روپیے میں آج شروع میں تیزی تھی۔ یہ تین پیسے مضبوط ہو کر 74.28 روپیے فی ڈالر پر کھلا اور 74.25 روپیے فی ڈالر تک مضبوط ہوا۔ لیکن مضبوط ڈالر اور خام تیل میں تیزی سے یہ دباؤ میں آ گیا۔ کاروبار کے اختتام سے پہلے 74.62 روپیے فی ڈالر تک کمزور پڑنے کے بعد بالآخر روپیہ 24 پیسے کمزور ہو کر 74.55 روپیے فی ڈالر پر بند ہوا۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل 77 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے ۔ اس سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھی اور روپیہ کمزور ہوا۔