ممبئی : بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے مضبوط ہونے اور ڈومیسٹک ایکوئٹی میں گراوٹ کی وجہ سے آج انٹربینکنگ فارن ایکسچینج میں روپیہ کی قدر میں50 پیسے کی کمی کے ساتھ ایک امریکی ڈالر 81.28 روپئے ہوگیا۔ اسی وقت روپیہ گزشتہ کاروباری دن 62 پیسے کی مضبوطی سے 80.78 روپئے فی ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ابتدائی کاروبار میں، روپیہ 25 پیسے کی تیزی کے ساتھ ڈالر کے مقابلے 80.53 پر کھلا، جو اس کی دن کی بلند ترین سطح رہی ۔ خریداری کے دباؤ میں یہ 81.29 روپئے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ یہ اختتام میں 50 پیسے کی کمی کے ساتھ گزشتہ روز کے 80.78 کے مقابل 81.28 روپئے پر بند ہوا۔