روپیہ 62پیسے مضبوط

   

Ferty9 Clinic

ممبئی، 23اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر کے نرم پڑنے کے ساتھ ہی شیئر بازار میں تیزی بنے رہنے سے ملی مدد سے جمعرات کو انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ 62پیسے مضبوط ہوکر 76.06روپے فی ڈالر پر رہا۔گزشتہ سیشن میں روپیہ 76.68روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔روپیہ آج 37پیسے کی مضبوطی لیکر 76.31روپے فی ڈالر پر کھلا اور یہی اس کی دن کی نچلی سطح بھی رہی۔ سیشن کے دوران یہ 76روپے فی ڈالر کی اونچی سطح تک پہنچا۔ کاروبار کے آخر میں یہ گزشتہ روز کے 76.68روپے فی ڈالر کے مقابلہ میں 62پیسے مضبوط ہوکر 76.06فی ڈالر پر رہا۔