نارائن پیٹ۔/4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سبھی کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ روڈ سیفٹی پروگرام کے پوسٹر کی رسم اجراء انجام دی یہ تقریبات اس مہینے کی یکم تا 31 تاریخ تک منعقد کی جائے گی، ضلع کلکٹر نے ضلع ایس پی یوگیش گوتم کے ساتھ مل کر اس کی نقاب کشائی کی۔ اس پروگرام میں آر۔ ٹی۔ شریمتی میگھا گاندھی، ڈی ایس پی این لنگایا، آر اینڈ بی ڈی ای مسٹر رامولو، آر ٹی سی ڈپو منیجر لاونیا، ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر سوبھاگیہ لکشمی، ڈی۔ پی۔ آر او عبدالرشید ڈی و متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں اور دیگر نے شرکت کی۔