حیدرآباد۔ 23 جنوری (سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کے 16 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے میلاردیو پلی پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر کو منشیات کے کیس میں سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق فلک نماں پولیس نے سال 2020 میں مرزا رحمت علی بیگ جو میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر ہے کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس روڈی شیٹر کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی تھی اور اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا۔ کیس کی سماعت کے بعد نامپلی کرینمل کورٹ کے 16 ویں چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے روڈی شیٹر کو قصوروار پائے جانے پر ایک سال کی سزا اور 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ اس کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر پریم لتا نے کی۔ ب