روہت شرما نے نمبرایک مقام پھر حاصل کرلیا

   

دبئی، 26 نومبر (آئی اے این ایس) ہندوستان کے روہت شرما نے ونڈے بیٹرزکی درجہ بندی میں ایک بار پھر پہلا مقام حاصل کر لی ہے، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا نے اپنے کیریئر میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں نمبر ایک مقام سنبھال لیا ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین مینز ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی جاری کردی۔ سکندررضا اس وقت سری لنکا اور میزبان پاکستان کے خلاف جاری سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف گزشتہ روز انہوں نے37 تیز رفتار رنز بنائے اور چارکفایتی اوور بھی کئے، اگرچہ ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست ہوئی۔ ان کی اس کارکردگی نے انہیں پاکستان کے صائم ایوب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پہلی بار سرفہرست کردیا۔ 39 سالہ رضا اپنے 13 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں پہلی مرتبہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔ وہ 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد سے مستقل طور پر ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔ ستمبر میں وہ ونڈے آل راؤنڈرز میں بھی نمبر ایک رہے تھے اوراب لمبے فارمیٹ کے سفید گیند والے کرکٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایوب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ محمد نواز شاندار کارکردگی کے باعث ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے کھلاڑی رینکنگ میں مزید بہتری دکھا رہے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان آٹھ درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے۔