روہت نے گیل کا ریکارڈ توڑدیا

   

ایڈیلیڈ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی اوپنر روہت شرما نے ایک حریف ٹیم کیخلاف زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سے چھین لیا۔انھوں نے دوسرے ونڈے میں 2 چھکے جڑے جس سے آسٹریلیا کے خلاف تعداد 89 ہوگئی، یہ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک حریف ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ چھکے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنھوں نے انگلینڈکیخلاف 88 چھکے جڑے تھے۔