روہت پوڈیل ورلڈکپ میں نیپال کی قیادت کریں گے

   

Ferty9 Clinic

کاٹھمنڈو،7 جنوری (یو این آئی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے لیے نیپال نے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس اسکواڈ میں سب سے بڑی خبر آف اسپنر شیر ملا کی شمولیت ہے ، جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی تباہ کن بولنگ سے سلیکٹرز کو متاثر کر ٹیم میں جگہ بنائی ہے ۔ نیپالی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے روہت پوڈیل ٹیم کی کمان سنبھالیں گے جبکہ تجربہ کار دیپندر سنگھ ایری نائب کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔شیر ملا کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا ان کی حالیہ محنت کا صلہ ہے ۔ نیپال پریمیئر لیگ میں انہوں نے اپنی جادوئی اسپن سے 17 شکار کیے اور ‘ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کا اعزاز جیتا۔ ان کی کفایتی بولنگ(6.50 اکانومی) نے لمبینی لائنزکو خطاب جتوانے میں کلیدی کردار اداکیا تھا اور اب وہ ورلڈکپ کے بڑے اسٹیج پر اپنی اسپن کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔ نیپالی ٹیم اس بار ایک متوازن اور مضبوط امتزاج کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے ،اسپن اٹیک: نیپال کی بولنگ کی جان سندیپ لیمچانی ہوں گے ، جنہیں للت راج بنشی، شیر ملا اور دیپندر سنگھ ایری کا بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔پیس بیٹری: فاسٹ بولنگ کے شعبے کی قیادت تجربہ کار کرن کے سی کریں گے ، جبکہ نندن یادو، سومپال کامی اور ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر گلشن جھا ان کا ساتھ دیں گے ۔ٹاپ آرڈر میں کشل بھرتیل اور آصف شیخ کی جارحانہ جوڑی نیپال کو تیز آغاز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔