روہت کو ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ سے کبھی نہیں روکا :ہیڈ کوچ

   

ممبئی: روہت شرما کے جارحانہ بیٹنگ کے دورن ثمرآور ہٹس سے زیادہ چوک ہوجانے کو بھلے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ ٹیم نے سابق کپتان کو ایسے بیٹنگ اسٹائل کے جوکھم کے باوجود اسی طرح کی رفتار پر شاٹس کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ روہت نے اتوار کو یہاں چنئی سوپر کنگز کے خلاف 45 گیندوں پر 76 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو میچ جتوا کر آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اپنے معمولی انفرادی اسکورس کا سلسلہ ختم کر دیا۔جے وردھنے نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار جب وہ اس طرح اپنی ناکامی سے باہر نکل آتا ہے، تو آپ جانتے ہیں کہ وہ میچ اور کھیل کی رفتار کو تہس نہس کردیتا ہے اور یہ باقی کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بلند کردیتا ہے، لہٰذا ہم اس انداز سے بہت خوش ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ روہت نے کبھی اپنا انداز نہیں بدلا۔ اچھا ارادہ پہلے دن سے ہی تھا، حالانکہ وہ ناکام ہو رہا تھا، لہذا یہ ہمارے لیے اچھا تھا کہ وہ ٹیم کے لیے کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا اور وہ اس کام کو کس طرح انجام دینا چاہتا تھا، اس معاملے میں ہم اس کی حمایت کرتے رہے۔ جے وردھنے نے کہا کہ دستیاب حالات سے متعلق آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے اور روہت CSK کے خلاف اپنے منصوبوں کو اچھی طرح سے انجام دینے میں کامیاب رہے۔وہ کافی عرصہ سے اسی طرز کی بیٹنگ کررہے ہیں اور یہ ایسی چیز ہے جسے وہ خود بہتر سمجھتے ہیں۔ جے وردھنے نے کہا کہ جیسا کہ اس میچ میں دیکھنے میں آیا جب روی چندرن اشوین بولنگ کرنے آئے، روہت نے فوری بڑے شاٹ کھیلنے کی کوشش نہیں کی۔ جے وردھنے نے کہا کہ روہت کے معمولی اسکورس پر زیادہ تشویش نہیں تھی۔ یہ صرف ایک موقع کا معاملہ تھا کہ وہ میچ میں بیٹنگ کے دوران اپنے ابتدائی تین، چار اوورز سے گزرتا ہے تو پھر ہمیں مختلف روہت شرما دیکھنے کو ملتا ہے۔