نئی دہلی : ویراٹ کوہلی اور روہت شرما اس وقت ہندوستانی ٹیم کی بیاٹنگ کے ستون ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی میچوں میں ہندوستانی ٹیم کو تاریخی جیت دلائی ہے۔ اس کے باوجود ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر وسیم جعفر کو لگتا ہے کہ ویراٹ کوہلی کو اگلے T20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم میں موقع مل سکتا ہے لیکن روہت شرما ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔ اس کے پیچھے انہوں نے ان کی موجودہ عمر کے حوالے سے اپنی دلیل پیش کی ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی سے بات چیت میں جعفر نے کہا کہ ‘آئندہ سیریز کو ذہن میں رکھتے ہوئے کوہلی اور روہت کو سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آرام دیا گیا تھا’۔ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی، پھر آئی پی ایل پھر اس کے بعد ورلڈ کپ کھیلا جا نے والا ہے۔ ٹیم انڈیا کے پاس بھی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پہنچنے کا موقع ہے۔مستقبل کو دیکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کھیل نوجوانوں کے لیے ہے۔ میرے ذاتی نقطہ نظر سے میں روہت کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں نہیں دیکھ رہا ہوں۔ ویراٹ کوہلی کو حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن میں روہت شرما کو میں کھیلتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ہوں۔ ان کی موجودہ عمر 36 سال ہے۔