٭ بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے روہتنگ میںایک شاہراہ سے 20 فٹ برف کی سطح کو صاف کیا اور ٹریفک کی حمل و نقل بحال ہوئی ۔ روہتک پاس سطح زمین سے 13,050 فٹ بلندی پر ہے۔ بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے برف کو کاٹنے والی مشینوں کا استعمال کیا۔ تقریباً 60 افراد نے 480 کیلو میٹر ہائی وے کی صفائی کی جو منالی سے لیہہ کو جوڑتی ہے۔ بارڈر روڈ ٹاسک فورس کمانڈر کرنل اوما شنکر نے بتایا کہ یہاں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 20 ڈگری نیچے ہے۔
