نئی دہلی ۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ روہنگیاؤں کی وطن واپسی کے حساس موضوع پر تبادلۂ خیال کیا اور اعلیٰ سطحی بات چیت کے دوران دونوں ممالک اس نتیجہ پر پہنچے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی تیز رفتار اور محفوظ طریقہ سے میانمار واپسی کی جانی چاہئے ۔ لوک سبھا کو آج اس موضوع پر مطلع کیا گیا ۔ ایک تحریری جواب میں ریاستی وزیر برائے اُمور داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ ایسی رپورٹس مل رہی ہیں کہ کچھ روہنگیا تارکین غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام کے ساتھ روہنگیاؤں کی واپسی کے موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جہاں اس بات پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا کہ روہنگیاؤں کی محفوظ طریقہ سے اُن کے وطن میانمار کو منتقلی عمل میں آنی چاہئے ۔