حیدرآباد ۔ صعنت نگر جی ایچ ایم سی والمیکی جم کے روی سنگھ بولان نے حال ہی میں کیرالہ میں منعقدہ ایشین پاور لفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ وہ 105 کلوگرام زمرے میں پہلے نمبر پر رہے۔ اس چمپئن شپ میں 12 ایشیائی ممالک کے پاور لفٹرز نے حصہ لیا۔ سابق ایم ایل اے ششی دھر ریڈی نے تہینیت پیش کی ۔ اس موقع پر محمد عثمان، سید عامر، عبدالمجید سینئر لیڈر سرینواس، رشیکیش، سرینواس ریڈی، ومسی کرشنا، پی نریندرموجود تھے۔