روی سنہا را چیف مقرر

   

نئی دہلی: انڈین پولیس سروس کے چھتیس گڑھ کیڈر کے افسر روی سنہا کو انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ انالیسس برانچ (را) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے سنہا کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان کی میعاد چارج سنبھالنے کی تاریخ سے یا اگلے احکامات تک دو سال کی مدت کے لیے ہوگی۔ سنہا کو موجودہ را چیف سامنت کمار گوئل کی جگہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ سامنت 30 جون کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔