حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک 18 فروری چہارشنبہ 6 بجے شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔ کمیٹی کے اراکین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے اپیلکی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ ان نمبرات24603597 ، 9000033704 ، 9000008138 ، 9849879426 ، 9866112393 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہوں۔