نئی دہلی : /26 ستمبر (ایجنسیز) دہلی ہائیکورٹ نے سینئر جرنلسٹ رویش کمار اور ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم نیوز لانڈری کی جانب سے اڈانی گروپ آف کمپنیز کے تعلق سے سوشل میڈیا پوسٹس کو ہٹانے کے بارے میں جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ آج جسٹس سچن دتا نے اڈانی انٹرپرائزس کا بیان قلمبند کیا کہ وہ رویش اور نیوز لانڈی کو اپنی ویب سائیٹس سے مزید کوئی مواد ہٹانے کیلئے نہیں کہیں گے ۔