خصوصی اسکیم کا آغاز، ضرورتمندوں کو فون کرنے کا مشورہ : کمشنر مہیش بھگوت
حیدرآباد : کورونا کی دوسری لہر کے دوران شدید متاثرہ اور آکسیجن درکار مریضوں کی مدد کیلئے رچہ کنڈہ پولیس نے منفرد اقدام کا آغاز کیا۔ رچہ کنڈہ پولیس نے رچہ کنڈہ سیکوریٹی کونسل کے اشتراک سے آکسیجن سربراہی کی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ پرانا آیوش کے نام سے شروع کردہ اس مہم اور پلازمہ عطیہ دہندگان کیلئے خصوصی ویب سائیٹ کا آج آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش بھگوت نے کہا کہ آکسیجن بینک کے پروگرام کے تحت پرانا آیوش اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ضرورتمند شہریوں کو آکسیجن سلنڈر ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔ کمشنر بھگوت نے کہا کہ اس کے علاوہ پولیس ملازمین میں آکسیجن کانسٹرٹینٹر کی فراہمی عمل میں لائے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے والے تقریباً مریضوں کو گھر پر آکسیجن کے استعمال کی ضرورت پڑرہی ہے اور اکثر ڈاکٹرس بھی ڈسچارج سے قبل آکسیجن کے استعمال کی شرط کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔ ایسی صورت میں آکسیجن کی دستیابی اور قلت سے بے پناہ دشواریوں کا عوام کو سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رچہ کنڈہ کوویڈ کنٹرول روم کے نمبر 9490617234 واٹس ایپ پر تفصیلات روانہ کرنے ہوں گے اور ضروری دستاویزات جیسے مریض کو ڈاکٹر کا مشورہ (پر سیکشن)، آدھار کارڈ مریض کو رپورٹ روانہ کرنے پر مریض کی دہلیز تک پولیس آکسیجن فراہم کرے گی۔ انہوں نے خون کے عطیہ کیلئے عطیہ دہندگان کو آگے آنے کا مشورہ دیا۔