حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں بند کے دوران پر تشدد واقعات پیش آئے ۔ حیات نگر کے علاقہ میں بند کے دوران بسوں پر حملہ کیا گیا اور بسوں کے شیشہ ٹوٹ گئے ۔ اور سینکڑوں افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی اور کئی افراد کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرلیے گئے اس دوران کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے بس ڈپوز پر انتظامات کا جائزہ لیا اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے عملہ کی کارکردگی کا وقفہ وقفہ سے جائزہ لے رہے تھے ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے تینوں زونس میں پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔۔