نرمل۔/2 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ بی جے پی ایل پی لیڈر و رکن اسمبلی نرمل مسٹر الیٹی مہیشور ریڈی نے نرمل کے صحافیوں کو اس بات کا تیقن دیا اور کہا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں گے۔ TWJ ضلع جنرل سکریٹری مسٹر کے رویندر کی قیادت میں ضلع ایگزیکیٹو کمیٹی کے ارکان نے رکن اسمبلی اے مہیشور ریڈی کو بی جے ایل پی لیڈر منتخب ہونے کے ضمن میں انہیں شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سوشیل میڈیا ضلع کنوینر یوگیش شرما، ضلع نائب صدور جی اشوک، ڈی وینوگوپال، منوج، ضلع جائنٹ سکریٹری پوشٹی ، ورکنگ کمیٹی کے اراکین روی کمار، پرساد، دنیش اور دیگر شامل تھے۔
