جنگاؤں ۔ جنگاؤں رکن اسمبلی متی ریڈی یادگیری ریڈی نے حیدرآباد میں ریاستی وزیر بلدی و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرکے جنگاؤں مجلس بلدیہ کی ترقی کیلئے فنڈز الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جنگاؤں شہر میں ماسٹر پلان اور انڈر ڈرینج کے بجٹ منظور کرنے کیلئے یادداشت پیش کی ۔ جنگاؤں ضلع میں مجلس بلدیہ واحد ہے یہاں پر ترقیاتی کام انجام دینے کیلئے مدد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے تیقن دیا کہ بہت جلد فنڈز منظور کروں گا ۔