خواتین کی فنی ٹریننگ کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ 2 لاکھ روپے کا عطیہ
شادنگر۔ 19 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے کہا کہ خواتین مالی طور پر ترقی کریں گی تو ہی خاندان اور اس کے ذریعہ سماج ترقی کرے گا۔ جمعہ کے روز ایم ایل اے کیمپ آفس میں فیمنہ خواتین سیوا منڈلی کی صدر عالیہ سلطانہ کو ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کا چیک حوالے کیا۔ تا کہ خواتین کو روزگار سے مربوط کرنے والی ٹریننگ فراہم کی جا سکے۔ شادنگر حلقہ کی خواتین اور بچیوں کو اپنی زندگی میں روزگار کے ہنر سیکھ کر مالی طور پر مستحکم ہونے کے لیے سید سلطان ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذریعہ خواتین کو آمدنی پیدا کرنے والے کورسز کو مفت سیکھنے کے لیے اپنی جانب سے تعاون فراہم کرنے پر عالیہ سلطانہ کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ، یہ بات ایم ایل اے نے بتائی۔ اس پروگرام کا آغاز پیر کے روز ہونے والا ہے اور اقلیتی خواتین کے ساتھ ساتھ ذات پات، مذہب اور عمر کی کوئی حد اور تعلیمی اہلیت کے بغیر یہ تربیت دینے کے لیے پیش قدمی کرنے والی فیمنہ خواتین منڈلی کی صدر عالیہ سلطانہ اور صبحیہ سلطانہ نے ایم ایل اے نے شکریہ ادا کیا۔ شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے خواتین کی مالی ترقی کے لیے روزگار ٹریننگ کی خاطر اپنی تنخواہ سے 2 لاکھ روپے عطیہ دینا بہت بڑا کارنامہ ہے ، ایم ایل شادنگر کا بہت بڑا دل ہے۔ اس بات کو خواتین زندگی بھر یاد رکھیں گی ، یہ بات شادنگر فیمنہ بیوٹی پارلر کی منتظمہ عالیہ سلطانہ نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 300 خواتین کو بیوٹیشن، ٹیلرنگ اور مگّم ورک کی ٹریننگ دے کر سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔ خواتین مالی طور پر خود روزگار کے شعبوں میں قدم جما سکیں گی اور یہ ٹریننگ ان کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس موقع پر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر، مارکیٹ کمیٹی وائس چیئرمین محمد علی خان بابر اور دیگر اقلیت قائدین اور مقامی نمائندہ نے شکریہ ادا کیا۔