کوہیر۔ مسٹر کے مانک راؤ رکن اسمبلی کی سالگرہ تقریب کا کوہیر منڈل کے موضع دگوال میں واقع پی ایچ سی سنٹر میں سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر 70 آشا ورکرس میں اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر مسٹر بکار یڈی رکن منڈل پرجا پریشد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ( کوویڈ 19) نے ساری دنیا میں اپناقہر مچایا ہوا ہے اس کے خاتمہ کیلئے سب مل کر جنگ لڑنی چاہیئے جس کے لئے سماجی دوری کو برقرار رکھیں اور ہر حال میں ماسکس کا استعمال کریں اور ہر آدھے گھنٹے میں اپنے ہاتھوں کو تقریباً 20 سیکنڈ تک دھوئیں۔ اس موقع پر مسٹر ایم آنند نے مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہندوستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں لوگ ( کوویڈ19 ) کے جنگ زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں سب مل کر حکومت کے احکامات پر عمل آوری کرتے ہوئے ساتھ دینا چاہیئے۔ اس موقع پر سریندر ریڈی ٹی آر ایس پارٹی صدر کوہیر منڈل، رام کرشنا ریڈی، شیخ جاوید سابق نائب صدر نشین، محمد شاہد سعود، محمد افتخار احمد، محمد جلیل الفردوس، محمد ریاض الدین دگوال ڈپٹی سرپنچ، نرسملو بلال پور سرپنچ، روی کرن پچارا گڑ سرپنچ، رمیش ، مددری سرپنچ، شانتماں، سبھاش ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کوہیر مستقر میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے بھارت فنکشن ہال کوہیر میں کیک کاٹتے ہوئے مانک راؤ کی سالگرہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔