رکن اسمبلی وویکانندا کورونا سے مثبت پائے گئے

   

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد کے قطب اللہ پور کے رکن اسمبلی وویکانندا کورونا سے مثبت پائے گئے ۔اس بات کی تصدیق ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر آنند نے کی۔ رکن اسمبلی کے گھرمیں کورونا کی جانچ کرنے پر ان کی اہلیہ،بیٹا اور ملازم بھی اس سے مثبت پائے گئے ۔تمام کو ہدایت دی گئی کہ وہ 14دنوں تک اپنے گھروں میں ہی محدود رہیں۔عہدیدراوں نے یہ بات بتائی۔