رکن اسمبلی پرگی مہیشور ریڈی سڑک حادثہ میں زخمی

   

حیدرآباد /20 ستمبر ( سیاست نیوز ) رکن اسمبلی پرگی مسٹر کے مہیشور ریڈی سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج رات جب وہ اپنی کار میں حیدرآباد آرہے تھے ۔ چیوڑلہ کے علاقہ میں رکن اسمبلی کی کار عقبی حصہ سے دوسری کار سے ٹکرا گئی ۔ اس وقت کار میں رکن اسمبلی کے علاوہ گن مین اور ڈرائیور موجود تھے ۔ جبکہ سامنے جانے والی کار میں سوار افراد بھی زخمی ہوگئے ۔ رکن اسمبلی کی کار کو حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی چیوڑلہ ، پرگی کے سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی ۔ رکن اسمبلی کو فوری طور پر بہتر علاج کیلئے حیدرآباد کے کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔