کولکاتا : پنچایت انتخابات کی پولنگ اور نتائج آنے کے بعد بھی ریاست کے بعض علاقوں میں تنائو اور تشدد کا ماحول بنا ہوا ہے ۔جنوبی 24پرگنہ کے بھانگر بھی انہی علاقوں میں سے ایک جہاں تنائو کا ماحو ل ہے ۔مقامی ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی کو اپنے انتخابی حلقے بھانگر میں داخل ہونے نہیں دیا گیا ہے ۔انہیں آج نیو ٹائون میں ہی روک لیا گیا ہے ۔نوشاد صدیقی تین گھنٹے سے زائد وقفے تک سڑک پر کھڑے رہے اور جانے کی ضد کرتے رہے ۔پولیس کے مطابق الیکشن اور ووٹوں کی گنتی کے دوران ہنگامہ آرائی بڑھنے کے بعد انتظامیہ نے دفعہ 144 جاری کر دی ہے ۔ اسی لیے نوشاد صدیقی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی صبح 10 بجے کے بعد نیو ٹاؤن میں ہٹی شالہ کے راستے بھانگر جا رہے تھے ۔ لیکن پولیس نے ان کی گاڑی کو ہٹی شالہ کے قریب روک لیا۔ نیو ٹاؤن ڈی سی اندرا مکھرجی موقع پر موجود تھیں۔ نوشاد صدیقی کو پولیس نے بتایا کہ انہیں اس سڑک سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے ۔
