دموہ: مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کے نوہٹا تھانہ علاقے کے بنوار گاؤں میں بی جے پی کے علاقائی رکن اسمبلی کی سالگرہ کی تقریب میں ہوئے جھگڑے میں گولی چلنے کے واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع نوہٹا تھانہ علاقے کے گرام بنوار میں کل رات بی جے پی کے علاقائی رکن اسمبلی کی سالگرہ کی تقریب چل رہی تھی۔ اسی دوران کسی بات پر ہوئے جھگڑے میں اچانک گولی چلنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں رکن اسمبلی نمائندے اروندر جین (30) اور مونو راجپوت (30) کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔