رکن اسمبلی کے مانک راو کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

   

نیالکل ۔ 16 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو کے ہاتھوں نیالکل منڈل کے موضع حسن نگر چالکی مختلف مواضعات میں سی سی روڈ ڈرینج 1.20کڑوڑں روپیوں کی لاگتی سی سی روڈ ڈرینج ترقیاتی کاموں کا آغاز عمل میں لایا گیا ۔ مانک راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مواضعات کا دیہی علاقوں کو شہر کی طرز پر ترقی دی جائیگی ، ایس سی فنڈس کے تحت حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے ہر گرام پنچایت کے لئے 20 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے ۔ دلت بندھو اسکیم کے تحت لاکھوں دلت خاندانوں کو فائدہ ہوگا ، ریاستی حکومت کے فلاحی اسکیمات ناقابل فراموش ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی زیر قیادت ریاست تلنگانہ تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں دلتوں اور اقلیتوں کیلئے اتنے منفرد اسکیمات شامل نہیں ہے جو ریاست تلنگانہ میں ہے ۔ اس موقع پر رویندر صدر نیالکل منڈل صدر ٹی آریس پارٹی ، متھن یوتھ لیڈر ، بھاسکر نرسہما ریڈی نیالکل ارکان ایم پی ٹی سی سرپنچس ویگر موجود تھے۔