رکن اسمبلی کے ہاتھوں کلیان لکشمی و شادی مبارک چیکس کی تقسیم

   

سرپور ٹاؤن ۔ سرپور ٹاون سے 30 کلومیٹر کی دوری پر چنتلامنیپلی منڈل مستقر میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے منڈل پریشد صدر ڈی ننیا اور منڈل معاون رکن سید ناظم علی اور مقامی قائدین کے ساتھ مل کر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے کلیان لکشمی اور شادی مبارک چیکس کی تقسیم کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ ریاست حکومت تلنگانہ کے تمام طبقہ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کوشاں ہیں۔ کلیانی لکشمی اور شادی مبارک،رعتو بندو، وظیفہ کی رقم کی منظوری کے علاوہ دوسرے کئے اسکیمات کو روبہ عمل میں لاتے ہوئے کہ عوام کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور تلنگانہ کی ترقی صرف ٹی آر ایس دور حکومت سے ممکن ہے۔