رکن اسمبلی گلبرگہ کنیز فاطمہ کے فرزند فراز الاسلام کی سالگرہ پر صحیفہ نگاران کی مبارکباد

   

گلبرگہ 21 جون : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی گلبرگہ کنیز فاطمہ اہلیہ محترمہ سابق وزیر کرناٹک الحاج قمر الاسلام مرحوم کی گلبرگہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر 19جون کو گلبرگہ کے کئی ایک معززین ، عمائدین شہر، سیاسی و سماجی خدمت گزاران اور آل انڈیا کانگریس پارٹی کے ارکان و عہدہ داران کے علاوہ ضلع گلبرگہ کے صحیفہ نگاران نے ان کے فرزند جناب فراز الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر ان کی گل پوشی و شال پوشی کرتے ہوئے ان کی درازئی عمر کی دعائیں کرتے ہوئے انھیں سالگرہ کی مبارک باد دی ۔ اس تقریب میں بلا لحاظ مذہب و ملت شہر کے سینکڑوں ، ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔رکن اسمبلی گلبرگہ جنوبی مسٹر الم پربھو پاٹل، محترمہ چندریکا پرمیشور سابق مئیر گلبرگہ ، جناب محمد یوسف سیکریٹری کلے رواں چیریٹبل ایجوکیشنل ٹرسٹ،گلبرگہ کے سینئیر صحیفہ نگاران مسرز حکیم شاکر، حامد اکمل ، ڈاکٹر ماجد داغی ، محبوب علی ، ممتاز شاعر انجنئیر اکرم نقاش ، کانگریسی قائدین ساجد علی رنجولوی ،بی حوالدار صاحب،وہاج پٹیل ، محبوب بھائی ،امجد بھائی، ڈاکٹر ایم اے کریم، جیلانی قادری،ظہیر احمد، شفیق احمد شبو، لال احمدممبئی سیٹھ، عظیم شیرینی فروش کارپوریٹر ، اجمل گولہ کارپوریٹر ، واحد علی فاتحہ خوانی صدرکانگریس اقلیتی سیل ضلع گلبرگہ ، علیم یادگیری ، نور الاسلام زید ، چندا حسینی اکبر ، اسلم باجے سابق کارپوریٹر ، نذیر استاد تماپوری و دیگر کئی ایک عمائدین شہر نے اس سالگرہ تقریب میں شرکت کی ۔