رکن اسمبلی گنیش گپتا نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

   

نظام آباد ـ:رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا نے آج مئیر نیتو کرن ، میونسپل انچارج کمشنر و اڈیشنل کلکٹر چترا مشراو عہدیداروں کے ہمراہ میونسپل کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ مسٹر گنیش گپتا نے ریلوے کمان ، این ٹی آر چوراستہ ، ایلمہ گٹہ ، پھولانگ ، قلعہ روڈ، ارسہ پلی ، دبہ ، منی ٹینک بنڈ کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ریلوے کمان کمان کے پاس تعمیر کئے جانے والے آر او بی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں دورہ کے دوران میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انجام دئیے جانے والے صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور ریلوے کمان کے پاس تعمیر کئے جانے والے آر او بی کے کاموں کا تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ حیدرآباد روڈ پر تعمیر کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سڑک کی دونوں جانب کی گئی شجرکاری اور پودوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اور کہا کہ موسم گرما شروع ہوچکا ہے لہذا پودوں کو پانی پہنچانے کیلئے اقدامات کریں ۔ قلعہ تالاب ، منی ٹینک بنڈ اور احمدی بازار کے انٹیگریڈٹ مارکٹ کا بھی دورہ کرتے ہوئے کاموں کا جائزہ لیا ۔ گنیش گپتا کے ہمراہ میونسپل عہدیدار بھی موجود تھے ۔ رکن اسمبلی گنیش گپتا نے کاموں کا گاڑی میں گھومتے ہوئے جائزہ لیا ۔