رکن پارلیمان اروند پر دروغ گوئی کا الزام

   

چیک ڈیمس کی تعمیر میں مرکز کا ایک روپیہ بھی نہیں ،پرشانت ریڈی

نظام آباد :وزیر عمارت و شوار ع مسٹر پرشانت ریڈی نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد بی جے پی کی جانب سے کل ویلپور میں کسانوں کا دھرنا منظم کیا گیا تھا ۔ اور اس دھرنے میں رکن پارلیمنٹ نظام آباد اروند نے بالکنڈہ حلقہ اسمبلی میں تعمیر کردہ 10 چیک ڈیم مرکزی حکومت کے فنڈ سے تعمیر کئے گئے لیکن پرشانت ریڈی نے مرکزی حکومت کے فنڈس سے تعمیر کرنے کو دعویٰ کو قرار دینے پر مسٹر پرشانت ریڈی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالکنڈہ حلقہ میں جملہ 27 چیک ڈیام 177 کروڑ روپئے سے ریاستی حکومت کے فنڈ سے تعمیر کئے گئے اور اس میں 10 چیک ڈیام کا مسٹر اروند نے ذکر کیا ہے اس کیلئے 66 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے اور 66 کروڑ روپئے میں 20 کروڑ روپئے نبارڈ کے ذریعہ قرض حاصل کیا گیا اور یہ قرض ریاستی حکومت کی جانب سے ادا کیا جائیگا۔ معہ سود کے ساتھ 46 کروڑ روپئے ریاستی حکومت کا فنڈ ہے اور اس میں ایک بھی روپیہ مرکزکا نہیں ہے بالکنڈہ حلقہ میں کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے کروڑوں روپئے کے فنڈ سے چیک ڈیامس تعمیر کئے گئے اس میں ایک بھی روپیہ مرکز کا نہیں ہے رکن پارلیمنٹ جھوٹ کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی یہ سیاست جھوٹ پر مبنی ہے دھرنا میں قائدین زیادہ تھے کسان کم تھے ۔ کسانوں کے عدم شرکت پر انہوں ان سے اظہار تشکر کیا ۔