نظام آباد ۔ آج یوتھ کانگریس کی جانب سے احکامات پر یوم نوجونان کے موقع پر ضلع صدر جے وی یادو نے کسان مخالف کالے قانون کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن پارلیمان اروند کے گھر کے روبرو زور و شور سے بیانڈ بجاتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے رکن پارلیمان کو کسان دشمن بن جانے پر تعجب کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کسانوں کی طاقت کا مرکز کو بہتر جلد پتہ چل جائے گا ۔ رکن پارلیمان کو کھلے عام مباحث کیلئے مامیڈی پلی چوراستہ پر تیار رہنے کا چیالنج کیا ۔ اس موقع پر ٹاون کانگریس یوتھ صدر مسٹر پریتم نائب صدر مسٹر زید سکریٹری مسٹر معین ضلع یوجنا کانگریس جنرل سکریٹری مسٹر نواز ، ریاستی NSUI جنرل سکریٹری مسٹر وپولا گوڑ اور دوسرے موجود تھے ۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر تحریری مقابلہ
پداپلی ۔تلنگانہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع پداپلی کے زیرِ اہتمام طلبہ وطالبات کے لئے تحریری مسابقہ ” یوم جمہوریہ اور مجاہدین وطن” تین زبانوں اردو تیلگو اور انگریزی میں 17 جنوری بروز اتوار صبح 10بجکر 30 منٹ سے دوپہر 12تک بماقام کریسنٹ پبلک اسکول، قدرت نگر، محلہ فاران پداپلی میں منعقد کیا جارہا ہے، یہ مسابقہ تین گروپوںمیں ہوگا، گروپ نمبر 1۔پانچ تا ساتویں جماعت، نمبر 2۔آٹھویں تا دسویں جماعت، نمبر 3۔ انٹرمیڈیٹ تا پوسٹ گریجویٹ۔ اس میں جو بھی حصہ لینا چاہتے ہیں مندرجہ فون نمبروں پر ربط کر سکتے ہیں۔فون نمبرات،9642343786، 7780456768پر ربط کریں ۔