حیدرآباد۔ چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رنجیت ریڈی آج صبح مارننگ واک کے دوران زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مارننگ کے دوران وہ پھسل کر گر پڑے۔ ڈاکٹرس نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹرس کے مطابق تقریباً ایک ماہ تک رکن پارلیمنٹ کو آرام کی سخت ضرورت ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ آئندہ ایک ماہ تک اپنے حلقہ میں کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے عوام ان کے ماتحت عملہ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔