رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر کی خودکشی کیس پرفل پٹیل کے خلاف مقدمہ درج

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے چہارشنبہ کو کہا کہ ممبئی پولس نے دادر ونگر حویلی اور دمن و دیو کے رکن پارلیمنٹ موہن ڈیلکر کی خود کشی کے معاملے میں وہاں کے ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ مسٹر ڈیلکر کی اہلیہ کلا بین ، بیٹا ابھینو اور بیٹی نے مسٹر دیش مکھ نے ملاقات کرکے مسٹر ڈیلکر کی موت کی گہرائی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔مہاراشٹر حکومت نے منگل کے روز کہا تھا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعہ مسٹر ڈیلکر کے 22 فروری کو ایک ہوٹل میں خودکشی کرنے کے معاملے کی جانچ کرائی جائے گی۔