رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی کا معاملہ ہائی کمان سے رجوع

   

مانک راؤ ٹھاکرے رپورٹ پیش کریں گے
حیدرآباد۔16۔ فروری (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے متنازعہ بیان کا معاملہ ہائی کمان سے رجوع کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ میں معلق اسمبلی اور بی آر ایس کے ساتھ انتخابی مفاہمت کے بارے میں وینکٹ ریڈی کے بیان پر تلنگانہ انچارج مانک راؤ ڈھاکرے نے برہمی کا اظہار کیا۔ کانگریس کے سینئر قائدین کی جانب سے اس سلسلہ میں نمائندگی کے بعد ٹھاکرے نے وینکٹ ریڈی کے بارے میں ہائی کمان کو رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وینکٹ ریڈی نے اگرچہ مانک راؤ ٹھاکرے سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے موقف کی وضاحت کی لیکن انچارج مطمئن نہیں ہیں۔ وینکٹ ریڈی نے میڈیا اور بی جے پی پر ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشیل میڈیا میں سروے رپورٹس کی بنیاد پر انہوں نے بتایا دیا تھا۔ مانک راؤ ٹھاکرے نے اس معاملہ میں پارٹی کے سینئر قائدین سے مشاورت کی اور ہائی کمان کو رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منوگوڑ کے ضمنی چناؤ میں وینکٹ ریڈی کانگریس کی انتخابی مہم سے دور رہے اور بی جے پی سے مقابلہ کرنے والے اپنے بھائی راج گوپال ریڈی کے حق میں درپردہ مہم چلائی تھی۔ متنازعہ بیانات کیلئے شہرت رکھنے والے وینکٹ ریڈی کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔ر