گاندھی بھون میں پارلیمانی حلقوں کے انچارجس کے ساتھ ریونت ریڈی کا اجلاس
حیدرآباد۔20۔ جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آج گاندھی بھون میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں پارلیمانی حلقوں کے انچارجس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ رکن اسمبلی سریدھر بابو ، سکریٹری اے آئی سی سی ڈاکٹر چنا ریڈی ، سابق وزیر سدرشن ریڈی ، وینو گوپال راؤ ، محمد فیروز خاں اور اضلاع کے کوآرڈینیٹر نے شرکت کی ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست میں 30 لاکھ رکنیت سازی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور ہر رکن کے لئے دو لاکھ روپئے کا انشورنس فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 34765 پولنگ بوتھس ہیں اور ہر پولنگ بوتھ کیلئے کم از کم 100 رکنیت سازی کے ذریعہ نشانہ کی بآسانی تکمیل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک 9 لاکھ سے زائد رکنیت سازی مکمل ہوچکی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ہر پولنگ بوتھ پر رکنیت سازی مہم کے ذریعہ پارٹی کو مستحکم کیا جاسکتا ہے اور رائے دہی کے موقع پر پارٹی کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر بوتھ کیلئے 100 ارکان کے ذریعہ ریاست میں 34 لاکھ رکنیت سازی مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رکنیت سازی کیلئے 26 جنوری کی تاریخ میں توسیع کیلئے ہائی کمان سے درخواست کی جائے گی۔ انچارجس نے ریونت ریڈی کو اپنے پارلیمانی حلقوں میں رکنیت سازی مہم کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ ر