رہا ہونے والے طالبان کی لڑائی کے محاذوں پر واپسی : رپورٹ

   

کابل: ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان تحریک سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر قیدی اپنی رہائی کے بعد لڑائی کی کارروائیوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن بات چیت کا دوبارہ آغاز متوقع ہے۔ واضح رہے کہ افغان حکومت کے سفارت کاروں اور ذرائع نے گذشتہ روز انکشاف کیا کہ طالبان کے اْن سات قیدیوں کو دوحہ منتقل کر دیا گیا ہے جن کی رہائی کا مطالبہ طالبان تحریک کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔مذکورہ خفیہ رپورٹ کی تفصیلات امریکی جریدے “فارن پالیسی” نے جاری کی ہے۔ اگر یہ معلومات درست ہوئیں تو اس سے قطر میں فریقین کے بیچ ہونے والی تمام امن کوششیں برباد ہو جائیں گی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ کے توسط سے طے پانے والے سمجھوتے کے حصے کے طور پر افغان حکومت نے جن طالبان قیدیوں کو رہا کیا وہ کمانڈروں اور جنگجوؤں کی حیثیت سے لڑائی کے میدان کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔ یہ دوحہ بات چیت کے دوران کیے جانے والے وعدوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔