حیدرآباد۔/26 جولائی، ( سیاست نیوز) رہزنی کی واردات میں ملوث شخص کو عدالت نے ایک سال کی سزا سنائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آدی بٹلہ پولیس نے رہزنی کے ایک واقعہ میں جو 25 اگسٹ 2018 میں پیش آیا تھا جہاں رہزن نے ایک خاتون کے گلے سے ساڑھے چار تولہ طلائی چین کا سرقہ کرلیا تھا۔ آدی بٹلہ پولیس نے آج مہیشورم کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جس پر عدالت نے رہزن 22 سالہ امول کولکر جو شاہ علی بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ایک سال کی سزا اور 500 روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ امول کولکر پیشہ سے سنار بتایا گیا ہے۔
