حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) رہزنی کی وارداتیں انجام دینے والی تین رکنی ٹولی کو پولیس مائیلاردیوپلی نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ عارف اقبال ساکن وادی محمد 24 سالہ سمیر پاشاہ ساکن راجندر نگر اور 24 سالہ محمد علی ساکن دبیرپورہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3500 روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ انسپکٹر نرسمہا کے مطابق کل پولیس نے ایک شکایت حاصل کی تھی ۔ آرام گھر کے علاقہ میں آٹو میں سوار شکایت گذار کے ساتھ کو آٹو سے دھکہ دیکر ڈھکیل دیا تھا اور اس کے قبضہ سے 500 سو روپئے اور اس کا سیل فون چھین لیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار عارف اقبال نے سابق میں تین وارداتیں انجام دیا تھا جن میں عنبرپیٹ میں ایک اور راجندر نگر پولیس حدود میں 2 وارداتیں انجام دیا ہے ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ ع