ممبئی : ڈرگس کنکشن معاملے میں این سی بی کی کاروائی مسلسل جاری ہے۔ این سی بی نے آج ڈرگس کاروباری سوریہ دیپ ملہوترا کوگرفتار کرلیا۔دراصل سوریہ دیپ ملہوترا شووک چکرورتی کا دوست ہے اورشووک سے اس کی گفتگو کی تفصیل سامنے آنے پر این سی بی کی ٹیم نے سوریہ دیپ ملہوترا کے گھر کی تلاشی لی۔ اسے این سی بی کے دفترلایا جارہا ہے۔ ادھر ڈرگس کنکشن معاملے میں گرفتار 6 افراد کو این سی بی آج اے سی ایم ایم کورٹ میں پیش کرے گی۔