ریاست بھر میں انٹر سال اول کے امتحانات کا آج سے آغاز

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 24 اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ میں کل پیر سے ہونے والے انٹر سال اول امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، انٹر سال دوم کے طلبا کیلئے سال اول کے امتحانات کا آغاز ہوگا ۔ 4,59,228 امیدوار امکان ہے کہ امتحانات میں شرکت کریں گے ۔ امتحانات 3 نومبر تک جاری رہیں گے ۔ جاریہ سال میں کورونا لہر کی وجہ سے انٹر سال اول امتحانات منعقد نہیں ہوسکے تھے جس کے بعد طلبا کو سال دوم میں پروموٹ کردیا گیا تھا تاہم انہیں مطلع کردیا گیا تھا کہ سال اول کے امتحانات جب کبھی صورتحال بہتر ہوگی تحریر کرنا ہوگا۔ پرچہ سوالات 70 فیصد نصاب پر تیار کئے گئے ہیں ۔