نئی دہلی: ریاست بہارکے چیف منسٹرنتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صدارت میں کل منعقدہ ایک کْل جماعتی اجلاس میں بی جے پی سمیت سبھی پارٹیوں کے درمیان اِس سلسلے میں اتفاقِ رائے ہوگیا۔ کْل جماعتی اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ میٹنگ میں ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری ایک مقررہ وقت کے اندر کی جائے گی۔بی جے پی ذات پات پر مبنی مردم شماری کے حق میں نہیں ہے ۔