آتماکور میں جلسہ عام سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کا خطاب
آتما کور : 30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتماکور مستقر میں کل شام بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجینے جلسہ عام میں شرکت کی اور مخاطب کرتے ہوئے کہا آج دنیا والے بھارت کی طرف دیکھ رہے ہیں مودی غریب خواتین کے لئے 10 کروڑ گیس سلنڈرس کنکشن دیے ہیں سوچھ بھارت ابھیان کے ذریعے بیت الخلا بنوایا، کووائیڈ ویکسین کے ذریعے بھارت کے عوام کی جان بچائی ہے کیونکہ مودی نیچے سے آئے ہوئے تھے ان کو معلوم ہے عوامی مسائل ان کا حل انہوں نے دوران خطاب چیف منسٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چور ہیں انہوں نے ریاست تلنگانہ کے قرض کو بڑھا دیا ہے ریاست تلنگانہ میں ترقی کے نام پر 60 فیصد کمیشن میں 30 فیصد کے سی آر کی فیملی کا ہے اور 30 فیصد رکن اسمبلی اور قائدین کا ہے آنے والے دنوں میں ریاست میں بی جے پی کی حکومت آئے گی اس کے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا مسلمانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 12 فیصد آبادی والے مسلم کو 4 فیصد تحفظات ہیں ان کے 8 ارکان اسمبلی ہیں ان کو دیکھ کر بی آر ایس پارٹی اور کانگریس پارٹی ڈرتی ہے، مجلس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرانے شہر کی مجلس پارٹی نے بہار میں 5 اسمبلی الیکشن جیت لیا ہے صرف مسلمان کے بنیاد پر وہ نہ ترقی بات کرتے ہیں نہ ملک کی سلامتی کے لیکن مسلمانوں میں اتحاد ہے انھوں نے مجلس قیادت کو چیلینج کیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریں حلقہ اسمبلی مکھتل سے بھی امیدوار کھڑے کرکے دیکھیں، ہندو میں اتحاد کی کمی ہے اس لیے آنے والے انتخابات میں ہندو ووٹ متحدہ طور پر بی جے پی کے حق میں ڈالے تو ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت ہوگی آتماکور مستقر میں بی آر ایس حکومت میں ایک ڈبل بیڈروم مکانات نہیں ہیں، منی بس ڈپو نہیں ہے، ریونیو ڈویڑن نہیں بنایا گیا سڑکیں خراب ہیں حلقہ اسمبلی مکھتل میں کانگریس پارٹی کا قائد ہی نہیں ہے کانگریس پارٹی ڈوبنے والی کشتی ہے اٹلی کی جماعت عوام سوچ سمجھ کر بی جے پی پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کارکنوں تیار رہے اس جلسہ عام سے سابق رکن پارلیمنٹ اے پی جیتندار ریڈی،شانتی کمار،جلیندر ریڈی، کنڈیّا،اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع آتماکور بلدیہ کونسلر اشون کمار، مہیشوری، ناگالکشمی،ناگیندار ریڈی،اقلیتی مورچہ صدر عبدالصمد اور عوام موجود تھے۔