حیدرآباد 7 اپریل (این ایس ایس) تلنگانہ کی محکمہ زیرزمین آبی وسائل نے کہا ہے کہ ریاست میں 2019-20 (مارچ 2020) تک معمول کی سالانہ بارش کے مقابلہ 15 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ اِس محکمہ نے منگل کو جاری بیان میں کہاکہ جون 2019 ء سے مارچ 2020 ء کے دوران ریاست میں معمول کی 865 ملی میٹر کے مقابلہ 994 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ زیرزمین پانی کی سطح میں جنوری 2020 کے مقابلہ مارچ 2020 کے دوران تمام اضلاع میں جنوری 2020 سے 0.81 میٹر زیر زمین آبی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تلنگانہ کے 33 اضلاع کے منجملہ 13 اضلاع میں معمول سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔