ریاست میں 25 مئی تک لاک ڈاون میں توسیع پر غور

   

حیدرآباد 27 اپریل ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت ایسا لگتا ہے کہ لاک ڈاون سے بتدریج باہر آنے کی حامی ہے جبکہ تلنگانہ حکومت اس تعلق سے پس و پیش کا شکارہے ۔ ریاستی حکومت لاک ڈاون کو 25 مئی تک توسیع دینے پر غور کر رہی ہے ۔ یہ لاک ڈاون مکمل بھی ہوسکتا ہے یا جزوی بھی ہوسکتا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں اس احساس کا اظہار کیا کہ اگر لاک ڈاون میں توسیع کی جاتی ہے اور عالمی تنظیم صحت کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے تو صورتحال میں مزید بہتری آسکتی ہے ۔ انہوں نے تاہم حکومت کی جانب سے اس مسئلہ سے نمٹنے کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ مرکزی حکومت لاک ڈاون کے بعد صنعتوں کو بحال کرنے کیلئے ایک امدادی پیکج کا اعلان کرے ۔