ریاست میں 99 اسٹیڈیم کی تعمیر

   

31 اسٹیڈیم کا کام مکمل ، نظام آباد ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب

نظام آباد :رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے نہرو یوا کیندرا کی جانب سے منعقدہ اسپورٹس کا آج وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کے ہمراہ افتتاح کیا اس موقع پر پرشانت ریڈی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد میں نہرو یوا کیندرا کی جانب سے کھیل کود کا انعقاد اور مبارکباد پیش کی طلباء میں موجودہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے یہ کھیل کود بے حد کامیاب آئیں گے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 213.76 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے 99 اسٹیڈیم تعمیر کئے جارہے ہیں اور اب تک 31 اسٹیڈیم کی تعمیرمکمل ہوئی ہے اور 33 کے کا م شروع کئے جارہے ہیں اور 99 اسٹیڈیم کی تعمیر سے طلباء کو بے حد فائدہ ہوگا اسٹیڈیم کے ساتھ 19.50 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے میدک ، ورنگل ، کریم نگر میں اتھلیٹک کھلاڑیوں کیلئے ٹراک ، سمپٹک تعمیر کیا جارہا ہے نظام آباد میں بھی اس کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے اس موقع پر کھیل کود کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لیں اس سے طلباء میں چستی پیدا ہوگی ۔ نظام آباد کے کھلاڑی نکہت زرین ، اینڈالہ سندریا ، نظام آباد سے اپنے کیرئیر شروع کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر مقام حاصل کیا ملاوت پورنا ایوریسٹ کو سر کیا ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کودکوبھی اہمیت دیں اور کھیل کود میں ہار جیت کو مساوی سمجھے ۔ اس پروگرام میں مئیر نیتو کرن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔