حیدرآباد۔14ڈسمبر(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں آئندہ تین یوم کے دوران شدید سردی کی لہر ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے اور کہا جا رہاہے کہ آئندہ تین یوم کے دوران درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ ریکارڈ کی جاسکتی ہے اسی لئے عوام کو سخت احتیاط کرنی چاہئے کیونکہ سردی کی لہر کے کئی منفی اثرات ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے کئی علاقوں میں گذشتہ شب بھی درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی اور کہا جا رہاہے کہ 15تا17 ڈسمبر کے دوران بھی درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کا خدشہ ہے۔شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ بندلہ گوڑہ (میڑچل) میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 19.09 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اسی طرح ریاست تلنگانہ میں سب سے کم درجہ حرارت ضلع عادل آباد کے مواضعات میں ریکار ڈ کیا جا رہاہے اس کے علاوہ سرپور‘ کمرم بھیم اور آصف آباد کے علاقوں میں بھی درجہ حرارت میںمسلسل گراوٹ ریکارڈ کی جانے لگی ہے۔ م