مہلوکین کی تعداد 26 ۔ اگسٹ میں کریم نگر میں سب سے زیادہ بارش حکومت کی ابتدائی رپورٹ
حیدرآباد 5 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاست میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔ عہدیداروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریاست کے 117 گاؤں میں 67 ہزار افراد کو نقصان پہونچا ہے اور مہلوکین کی تعداد 26 تک پہونچ گئی ہے ۔ سیلاب میں غرق مزید دو افراد کی شناخت ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی 6 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ گذشتہ ماہ 30 اگست چہارشنبہ تک ضلع واری سطح پر بارش کا جائزہ لینے پر سب سے زیادہ کریم نگر میں 92.8 سنٹی میٹر ورنگل میں 61.8 سنٹی میٹر نلگنڈہ میں 51.5 سنٹی میٹر محبوب آباد میں 39 سنٹی میٹر کھمم میں 28.4 سنٹی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ کھمم میں سب سے زیادہ 72 گاوں میں 49,364 افراد متاثر ہوئے ۔ ضلع میں سب سے زیادہ 5 اموات ہوئی ہیں ۔ کھمم کے بعد ملگ کے 7 گاوں میں 9693 افراد متاثر ہوئے اور دو اموات ہوئی ہیں ۔ جملہ 44 مکانات منہدم ہوگئے ۔ مزید 609 مکانات کو جزوی نقصان پہونچا ۔ حکومت نے مہلوکین کو فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے ۔ سدرن تلنگانہ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سی ایم ڈی مشرف نے بتایا کہ موسلا دھار بارش سے سوریہ پیٹ میں برقی کا نظام شدید متاثر ہوا ۔ چہارشنبہ کو انہوں نے ضلع کا دورہ کیا ۔ برقی ناکارہ نظام کا معائنہ کیا اور فوری اس کی مرمت پر زور دیا ۔ سیلاب سے تلنگانہ میں مویشی بھی تلف ہوئے ۔ ریاست بھر میں 26,592 مویشیوں کی موت ہوئی ۔ انیمل ہسبنڈری محکمہ کا تخمینہ ہے کہ 1,96,56,100 کروڑ روپئے نقصان ہوا ہے ۔ جس میں 25431 مرغیاں ، 369 بھیڑ ، 478 بکریاں ، 50 ، بیل ، 100 گائیں ، 100 بھینسیں ، 21 بچھڑے شامل ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سب سے زیادہ نقصان کھمم میں ہوا ۔ شدید بارش اور سیلاب سے ماہی گیروں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ۔ تالابوں اور کنٹوں سے مچھلیاں بہہ گئی ہیں ۔ جال ، بیڑے اور کشتیوں کو بھی نقصان ہوا ۔ تخمینہ کے مطابق 5 کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا ۔ محبوب آباد میں 45 تالابوں میں شگاف سے 300 ٹن مچھلیاں ، 120 جال ، تین بیڑے اور تین کشتیاں بہہ گئی ۔ 2