ریاست میں تمام طبقات کو تعلیمی ترقی کے یکساں مواقع

   

نارائن پیٹ میں کوچنگ سنٹر کا معائنہ، ریاستی قبائیلی بہبود آفیسر سیتارام نائک کا خطاب

نارائن پیٹ۔ ریاستی قبائیلی بہبود آفیسر مسٹر سیتارام نائک نے نارائن پیٹ ضلع مستقر کے مرکز کرشنا گوکلم اسکول میں گروپس کوچنگ سنٹر کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں گروپس کوچنگ لینے والے طلباء و طالبات کو مشورہ دیا کہ باہمی اتحاد اور عزم کے ساتھ ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ کی حکومت کے زیر اہتمام گروپ کوچنگ سنٹرس کے چلائے جانے کی ستائش کی اور اس کو مسٹر کے سی آر اور کے ٹی آر ریاست کے تمام طبقات کو ترقی اور تعلیم میں یکساں مواقع فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی کی بھی ستائش کی کہ انہوں نے طلباء و طالبات کو جو گروپ کوچنگ کے لئے شرکت کررہے ہیں دوپہر کے کھانے کا نظم کیا۔ انہوں نے کہا ایسے حالات میں رضا کار تنظیموں اور اداروں کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو یہ بھی مشورہ دیا کہ اگر کوئی مسائل ہیں تو بروقت وہ ان کے راست طور پر علم میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت کے لئے ہر ایک کو جدوجہد کرنے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی تحقیقات کے بغیر اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہئے۔ اس موقع پر اساتذہ اکرام جناب محمد اکبر، شریمتی کنیا کماری و دیگر اساتذہ موجود تھے۔